7 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے لانگ رینج راڈار تیار کرلیا ہے۔

ابنا: خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ فرزاد اسماعیلی نے بدھ کو مشہد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے کیھان نامی لانگ رینج راڈار ڈیزائین کرکے تیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا اس راڈار کو خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے اور یہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس راڈار سے نچلی سطح کے میزائل، کروز میزائل اور لمبے فاصلوں تک پرواز کرنےوالے طیاروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا پیچھا کرکے انہیں مار گرایا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی فضائي حدود کی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کے ہرطرح کے طیاروں کو پہچان کر مار گرانا خاتم الانبیا ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کی ذمہ داری ہے۔............ /169