5 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اور یونان کے دفتر خارجہ کے ترجمانوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے ، جو ایک میڈیا وفد کے ساتھ یونان کے دورے پرہیں ، آج یونان کے دفتر خارجہ کے ترجمان سے ملاقات میں عالمی مسائل منجملہ انسانی حقوق کے تعلق سے مغربی ملکوں کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مہمان پرست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی ہے اور ایران ایک طاقتور اور موثر ملک ہونے کی حیثیت سے بحرانوں کوحل کرنے میں اہم کردار کا حامل۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یونان کےساتھ بھی تعلقات میں فروغ لانے کے لئے آمادہ ہے۔ اس ملاقات میں یونان کے دفتر خارجہ کےترجمان نے ایران کو ایک بااثر ملک قراردیا اور دونوں ملکوں کےدرمیان صلاح و مشورے جاری رہنے پر تاکید کی۔............ /169