5 ستمبر 2011 - 19:30

غاصب صہیونی ریاست نے غزہ پٹی پر ایک بار پھر ہوائی حملہ کیا ہے۔

ابنا: قدس نیٹ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی کے ایک وسطی علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس علاقے میں آگ لگ گئی۔ابھی تک اس حملے سے ہونے والے امکانی جانی نقصان اور مزید تفصیلات کے بارے میں کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔واضح ر ہے کہ غزہ پٹی پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صہیونی ریاست کے ہوائي حملوں ستائيس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ادھر غرب اردن پر بھی صہیونی فوجیوں نے حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی فوجیوں نے غرب اردن پر حملہ کیا اور چار فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع ایک کالونی پر حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق اس حملے میں صہیونی فوجیوں نے چار فلسطینیوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔غاصب صہیونی فوجی مختلف بہانوں سے فلسطینی انتظامیہ اور غزہ پٹی کے علاقوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں۔............. /169