ابنا: غلام مہدی نجفی کوئٹہ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ غلام مہدی نجفی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سانحہ گلستان ٹاون کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے افراد موجودہ دور حکومت میں شہید ہوئے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی مسلسل واقعات کے بعد حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی خاموشی سے شکوک و شبہات جنم لےرہے ہیں تاحال جتنے بھی واقعات رونما ہوئے ہیں کسی ایک کا بھی مجرم گرفتار نہیں کیا گیا نجفی نے کہا کہ اگر سانحہ عید الفطر اور اس سے پہلے کے سانحات کے ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء نہیں دی گئی تو ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج شروع کرینگے ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں قتل و غارت گری کیخلاف جلد پاکستان بھر سے علماء کا ایک کنونشن کوئٹہ میں بلایا جائے گا تاکہ آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے.
............
/169