4 ستمبر 2011 - 19:30

حکومت عراق کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ عراق کے وزیراعظم نوری مالکی جمعرات تک تہران کا دورہ کریں گے ۔

ابنا: قطر کی خبررساں ایجنسی قنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیراعظم نوری مالکی جمعرات تک تہران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق نوری مالکی اس سفر میں ایران و عراق کے سرحدی معاملات کو حل کرنے کے سلسلے میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔عراقی اہلکار نے کہا کہ ایران اور عراق کے باہمی روابط وسیع پیمانے پر ہیں اس نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم ایران کے علاوہ کچھ دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔
 ............
/169