ابنا:تورنڈا اسٹیشن ماسٹر کی حاضر دماغی نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس جب تورنڈا اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو وہاں کے اسٹیشن ماسٹر نے ایک بوگی کے پہیوں سے چنگاریاں نکلتے دیکھیں، اسٹیشن ماسٹر کی اطلاع پر ٹرین کر رحیم یار خان پر سرخ سگنل دیا گیا۔ کراچی ایکسپریس کے رکنے کے دوران ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔ رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ صرف پانچ مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ تین گھنٹے کی امدادی کارروائی کے بعد متاثرہ بوگی الگ کر کے کراچی ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
.....
169