ابنا: اطلاعات کے مطابق ماہرین کی کونسل کے رکن آیت اللہ احمد خاتمی نے اس کانفرنس میں صوبہ بوشہر کو رزمیہ مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سامراج مخالف جذبات کی ستائش اور اغیار کی اجارہ داری سے نفرت اس کانفرنس کی خصوصیات میں شامل ہے۔ آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ رئیس علی دلواری نے غریب الوطنی کے دور میں قیام کیا اور بالآخر شہید ہوئے۔ صوبہ بوشہر میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ غلام علی صفائی بوشہری نے اس کانفرنس میں انگریز سامراج کے خلاف جنوب کے قیام کی تشکیل اور اس کے علل و اسباب کے بارے میں کہا کہ رئيس علی دلواری اور ان کے ساتھی عوامی قیام کے ذریعہ اس وقت کی سب سے بڑی طاقت یعنی برطانیہ کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔واضح ر ہے کہ بارہ شہریور مطابق تین ستمبر کو ، جو کہ رئيس علی دلواری کا یوم شہادت ہے ، ایران میں انگریز سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔............. /169
2 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263417
ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں انگریز سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گيا ہے۔