30 اگست 2011 - 19:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما راشد الراشد نے کہا ہےکہ شاہ بحرین کا انجام بھی لیبیا کے ڈکٹیٹر کے جیسا ہی ہوگا۔

ابنا: راشد الراشد نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے منصفانہ مطالبات کے خلاف شاہ بحرین کی ظالمانہ پالیسیاں انہیں لیبیا کے ڈکٹیٹر کے انجام کو پہنچادیں گي۔ انہوں نے کہا کہ شاہ بحرین ایسا ظاہر کررہے ہیں کہ بحرین میں ڈھاے جانے والے مظالم سے وہ مبرا ہیں بلکہ خود سر افراد نے یہ مظالم ڈھائے ہیں۔ادھر بحرین کی حکومت نے انقلابیوں پر عام عدالت میں مقدمہ چلانے سے انکار کردیا ہے ۔ شاہ بحرین کے اس بیان کے باوجود کہ انقلابیوں پر سول عدالتوں میں مقدمہ چلایا جاے گا بحرینی عدلیہ نے نرسوں کی انجمن کی سربراہ رولا صفار اور ٹیچیروں کی انجمن کی نائب سربراہ جلیلہ السلمان کے مقدمے سول عدالت میں منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔............

/169