ابنا: افغانستان يونٹي فرنٹ نے ملک ميں امريکي چھاونيوں کي مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايسا کرنا ملکي خود مختاري کے سراسر منافي ہے-
واضح رہے کہ افغانستان سے غير ملکي افواج کے اخراج کے لئے کي جانے والي کوششوں ميں تيزي کے ساتھ ہي امريکہ نے افغانستان ميں مستقل چھاونياں بنانے کے اپنے ارادوں کو بھي برملا کر ديا ہے جس کي پورے افغانستان ميں مخالفت کي جا رہي ہے -
افغانستان کے تجزيہ نگار ، امريکہ کے اس فيصلے کا مقصد ، وائٹ ہاوس کے مفادات کا تحفظ ، کچھ ملکوں پر تسلط اور افغانستان کے ذخائر کي لوٹ کو جاري رکھنا بتا رہے ہيں.
............
/169