28 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کسی ثبوت کے بغیر شام کے حالات میں ایران کی مداخلت پر مبنی یورپی یونین کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ یورپی یونین ان حالات کا ذمہ دار دوسروں کو قرار دینے کے درپے ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج مزید کہا کہ جیسا کہ ہم نے بارہا تاکید کی ہے کہ شام کی حکومت اور ملت کافی سیاسی اور سماجی سوجھ بوجھ کی حامل ہے اور وہ خود اپنے مسائل حل کرسکتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ممالک کے اقتدار اعلی کے احترام کے ساتھ شام کے داخلی امور میں مداخلت کے الزام کو سفید جھوٹ جانتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران پر لگاۓ جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ افسوس کہ یورپی یونین نے خطے کے حالات کے بارے میں دہرے معیار اپنا رکھے ہیں اور یہ یونین خطے میں اپنی حمایت یافتہ حکومتوں کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے عالمی راۓ عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔............

/169