27 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالح نے کہا ہے کہ ایران، روس کی قدم بہ قدم نامی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے آج ارنا سے گفتگو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے روس کی قدم بہ قدم تجویز کے بارے میں کہا کہ ہم ابھی اس تجویز کا جائزہ لے رہے ہيں اور ایران و روس کے ماہرین کے مذاکرات کے بعد ہی کوئي بات کی جاسکتی ہے۔علی اکبر صالحی نے کہا کہ ماسکو، ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات شروع کروانے کی کوشش میں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ ساتھ کہا کہ ایران ہرتجویز کا جواب دینے پر مجبور نہیں ہے کیونکہ ہوسکتا ہے ان تجویزوں میں تبدیلی کی ضرورت ہو اور ایران اپے خاص نظریات کا حامل ہے۔یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے حال ہی میں روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نیکولائي پاتروشیف سے ملاقات میں کہا تھا کہ ایران، روس کی قدم بہ قدم تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلےمیں تعاون بڑھانے کے لئے سفارشات تیار کرنے کے لئے آمادہ ہے۔............

/169