27 اگست 2011 - 19:30

عراق کي حزب الدعوي اسلامي نے کہا ہے کہ عراقي عوام کا قتل عام سعودي عرب کے حکم سے ہورہا ہے.

ابنا: الدعوہ الاسلامي پارٹي کے اعلي رہنما علي الاديب نے بغداد ميں ايک تقريب کے دوران ، عراق کے اکثرعلاقوں ميں سعودي عرب کے وہابي گروہوں کي سرگرميوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودي عرب نےاس بار کفر کے فتوؤں کے ساتھ عراقيوں کا قتل عام شروع کيا ہے -

الاديب نے کہا کہ سعودي عرب اس سے پہلے بھي عراق ميں تشدد پھيلانے والے گروہوں کي مالي امداد ديتا رہا ہے - علي الاديب نے اسي طرح عراق کے کچھ ايسے تعليمي مراکز پر بھي نکتہ چيني کي جہاں وہابي نظريات اور شدت پسندي کي تعليم دي جاتي ہے- انہوں نے کہا کہ وہابي سلفي اب بھي عراق کے بہت سے تعليمي اور ثقافتي مراکز ميں سرگرم ہيں - عراقي حکام نے اپريل دو ہزار تين ميں صدام حکومت کے سقوط کے بعد عراق ميں تشدد ميں اضافے کے لئے سعودي عرب اور بعض ديگر عرب ملکوں کے کردار پربارہا تنقيد کي ہے. ...........

/169