ابنا: يمني مظاہرين نے اسي طرح نعرے لگا کر عبد اللہ صالح کي حکومت کي برطرفي کا مطالبہ بھي دوہرايا اور زور ديا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوتے وہ مظاہرے جاري رکھيں گے -
دوسري طرف يمن کے اب صوبے ميں انقلابيوں کے حامي دو قبائل نے ، ہتھياروں سےبھرے دو ٹرک ضبط کر ليئے ہيں - ان ہتھياروں کو جنوبي يمن ميں واقع صوبہ تعز ميں مظاہرين کي سرکوبي کے لئے بھيجا گيا تھا - يمن ميں جنوري دوہزار گيارہ کے اواخر سے عبد اللہ صالح کي تينتيس سالہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں - يمن کے عوام عبد اللہ صالح کي غير مشروط برطرفي کے خواہاں ہيں تاہم سعودي عرب اور امريکہ کي مداخلت کي وجہ سے اس ملک کے عوام کي فتح کا عمل سست روي سے آگے بڑھ رہا ہے -
مظاہرين اور سيکوريٹي دستوں کے درميان جھڑپوں ميں اب تک سيکڑوں ہلاک اور ہزاروں زخمي ہو چکے ہيں.
............
/169