ابنا: کوئٹہ کی فضا ایک مرتبہ پھر مردہ آباد امریکہ اور مردہ آباد اسرائیل کی نعروں سے گھونج اُٹھی۔
ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پرتمام مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے.
رہبرکبیر امام خمینی نے اسرائیل، امریکہ اور اس کے حواریوں کے ناپاک سازشوں کو بھانپتے ہوئے جمعتہ الوداع کو یوم القدس یعنی بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں آواز اُٹھانے کا فتویٰ دیا تاکہ شیطانی طاقتوں امریکہ، اسرائیل کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لاسکیں.سال 2010 یوم القدس ریلی پر خودکش حملہ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں کا اپنے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں میں اُٹھنے والی آواز کی دبانے کی کوشیش تھی اس دل خراش واقع میں تقریباً 72 روزہ دار مومنین شہید اور 200 زخمی ہوئے جن کو علمائے اسلام مخصوصاً سید حسن نصراللہ نے قبلہ اول کی آزادی کا پہلے درجے کے شہیداء قراد دیا اور ان کو خراج تحسین پیش کی.آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان کیا اس یوم القدس ریلی سے علمائے کرام علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ولایت حسین اور دیگر سنی، شیعہ علماء نے خطاب کیا.
خطاب کے دوران علامہ جمعہ اسدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس کا جلوس ہمیشہ نکلا ہے نکلا تھا اور ہمیشہ نکلتا رہے گا.علامہ ولایت حسین نے پچھلے سال کے شہیدوںکو خراج تحسین پیش کی جبکہ علامہ سید ہاشم موسوی نے چند قرارداد بھی پیش کئے جو درج زیل ہے.1. کوئٹہ کے مرکزی شاہراہ میزان چوک کا نام تبدیل کرکے القدس چوک رکھا جائے.2. پچھلے سال ہم پرلگائی گئی FIR کو ختم کیا جائے۔
یوم القدس کی ریلی امام بارگاہ کلاں سے پرنس روڈ کو ہوتا ہوا آرچرروڈ پر اختتام پذیر ہوا.تاہم اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے.
تصاویر















۔۔۔۔۔۔۔/110- کوئٹہ میں یوم القدس / تصویری رپورٹ