ابنا: پاک فوج نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج صبح چترال میں پاک افغان سرحدسے ملحقہ چیک پوسٹوں ارسون ، دمیل نثار ، بودیبار ، میرکنی اور ارندو پر افغان شدت پسندوں نے حملے کئے۔ حملہ آوروں کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جاتی ہے،جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند بھی مارے جاچکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے ارندو روڈ بلاک کردی ہے جس کی وجہ سے اسکاوٴٹس کی مزید نفری کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے پاک فوج نے ششی پل سے لے کر ارندو تک کرفیو نافذ کرکے افغان شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپریشن میں بارڈر پولیس اور چترال اسکاوٴٹس کے اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اچانک کرفیو کی وجہ سے ششی پل پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
.............
/169