26 اگست 2011 - 19:30

عالمي يوم قدس کے موقع پر جہاں اسلامي ملکوں ميں شاندار ريلياں اور جلوس نکالے گئے وہيں يورپي ملکوں اور امريکا ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے يوم قدس کے جلوسوں‎ميں شرکت کرکے مظلوم فلسطينيوں سے اپني حمايت کا اعلان کيا -

ابنا: امريکا ، کينيڈا اور متعدد يورپي ملکوں ميں لوگوں نے عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں بڑي تعداد ميں شرکت کرکے مظلوم فلسطينيوں کي حمايت کي اور غاصب صيہوني حکومت کے مظالم سے اپني نفرت و بيزاري کا اعلان کيا -

عالمي يوم قدس کي ريلياں فرانس ، جرمني ، بلجيئم ، ہالينڈ ، سوئيڈن ، اسپين ، پرتگال اور سوئيزر لينڈ ميں بھي نکالي گئيں -

امريکا کي اسلامک ريليشن کونسل کے سربراہ مائيک گولڈريک نے بتايا ہے کہ امريکي مسلمانوں نے عالمي يوم قدس کے موقع پر فلسطيني عوام سے اپني بھرپور حمايت کا اعلان کيا - امريکي رياستوں ميشيگن و کيليفورنيا ، اور نيويارک شہر ميں امريکي شہريوں نے عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں بڑي تعداد ميں شرکت کي ، جبکہ کينيڈا کے دارالحکومت اوٹاوا ميں بھي لوگوں نے عالمي يوم قدس کے جلوس ميں شرکت کرکے بيت المقدس کي آزادي کے حق ميں نعرے لگائے -

دنيا کے ديگرملکوں سے بھي اطلاعات ہيں کہ لوگوں نے وسيع پيمانے پر يوم قدس کے جلوسوں ميں شرکت کرکے فلسطيني عوام کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے بيت المقدس کي آزادي کے حق ميں نعرے لگائے -...........

/169