ابنا: کراچی کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں جمعتہ الوداع کیسیکڑوں اجتماع ہوئے،اکثر مقامات پرسڑکوں پر صفیں بنا کر نماز ادا کی گئی،علمائے کرام اور خطیبوں نے رمضان المبارک اور جمعتہ الوداع کے فضائل و اہمیت پر روشنی ڈالی اورملک کی ترقی وخوش حالی اورکراچی میں قیام امن کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔نماز جمعہ کے بعد شہر کی فضائیں ”الوداع اے ماہ رمضاں الوداع “کی صداوٴں سے گونج اٹھیں اور مساجد میں ماہ صیام کی رخصتی سے متعلق رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پرانتظامیہ نے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیا تھا جس کے تحت شہر کی تمام مساجد کیاطراف کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پولیس اور رینجرزکے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ .............
/169