25 اگست 2011 - 19:30

لاہور...پیپکو کے تمام تر دعووٴں کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

ابنا: سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش بدستور جاری ہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق پاور ہاوٴسز کو تیل اور گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث صورت حال خراب ہے۔ شہروں میں گیارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے گھریلو اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ پیپکو کے مطابق شارٹ فال تین ہزار آٹھ سو میگا واٹ پر پہنچ گیا۔ بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو گیارہ جبکہ پیداوار صرف چودہ ہزار سات سو سولہ میگا واٹ ہے۔ پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو چھ سو تیس میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی۔  .............

/169