ابنا: العالم نیوز چینل کے مطابق صیداء میں مسجد قدس کے امام جماعت شیخ ماھر حمود نے کہا ہے کہ روز قدس مسلمانوں کو جہاد، مبارزے اور اتحاد کی دعوت دینے کا نام ہے اور اس راستے پر یہ یقین رکھتے ہوئے کہ الہی وعدہ ضرور پورا ہو کر رہے گا اور اس بات پر قلبی ایمان کے ساتھ چلنے کا نام ہے۔ جمعیت علمای مسلمان لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین نے العالم نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت جب تمام استکباری قوتیں اسرائیل کی حمایت میں مصروف ہیں ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں سے متعلق ہے۔ قدس اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ عالمی یوم قدس نئی نسل کے دل اور ذہن میں مسئلہ فلسطین کے زندہ رہنے کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ قدس شریف کی آزادی کیلئے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔بیت المقدس کے عوامی نمائندے جناب محمد طوطح نے کہا کہ عالمی یوم قدس بہت مفید ہے اور قدس شریف کے اہالی کی حمایت کا اعلان ہے تاکہ وہ یہ محسوس نہ کریں کہ غاصب صہیونیستی رژیم کے مقابلے میں تنہا ہیں، روز قدس انکی استقامت اور ثابت قدمی کا باعث بنا ہے۔ .............
/110