ابنا: جبکہ تیسری کھیپ عیدالفطر کے فوراًبعد بھجوائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نےایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں سے ٹل پاراچنار روڈ کی بندش کے سبب اس علاقے کے 7لاکھ افراد طالبان کے حصار میں ہیں، آئے روز قتل و غارت اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پاراچنار کے مکینوں کا اپنے ہی ملک سے زمینی رابطہ عملی طور پر منقطع ہے جس کی وجہ سے وہاں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ علاج معالجہ کی سہولتوں کے فقدان اور بھوک و افلاس کے سبب دم توڑتے بچے امداد کے لیے اہل وطن کی راہیں دیکھ رہے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اشیائے خوردونوش اور لائف سیونگ ادویات پر مشتمل پہلا امدادی امن کارواں الحمداللہ حکومتی اداروں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی تمام رکاوٹیں عبور کر کے کرم ایجنسی پہنچا اور وہاں پر امدادی سامان بلاتفریق مذہب و مسلک محصورین پاراچنار میں تقسیم کیا گیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عید الفطر کے فوراً بعد پارا چنار ایشو پر سیاسی حوالے سے بھی پیش رفت کی جائے گی اور اس ضمن میں پاریلمٹیرین کا ایک وفد پارا چنار بھجوانے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ وہ خود وہاں جا کرعلاقہ کی صورت حال جائزہ لے سکیں، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری جمعة المبارک کو پورے عالم اسلام میں یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تمام اسلامی و غیراسلامی ممالک کی طرح پاکستان میںبھی امام خمینی کے فرمان کی روشنی میں یوم القدس منا کر انبیاء کی سرزمین فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے امریکی مظالم اور قبلہ اول بیت المقدس کی صہیونی درندوں کے ہاتھوں بے حرمتی کے خلاف پرامن صدائے احتجاج بلند کی جاتی ہے اور اس کی صدائے بازگشت پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔ فلسطینیوں کی دربدری، قتل عام، ناموس کی پامالی اور صہیونیوں کی درندگی نیز غزہ کے محصورین کی نہایت تشویش ناک صورتحال عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مسلمانوں کی غیرت کے لیے سب سے بڑا چیلنج آج کی صہیونی ریاست ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالم انسانیت اور مسلمانوں کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے لہٰذا امسال بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر تمام ملی و علاقائی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں یوم القدس جوش و خروش اور جذبہ ایثار و قربانی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی القدس ریلی 26اگست 2011ء کو بعد از نماز جمعہ مرکزی مسجد اثناء عشریہ G-6/2 سے نکالی جائے گی جو D گرائونڈ پارلیمنٹ جا کر اختتام پذیر ہو گی۔ اس ریلی میں ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اکابرین بلاتفریق مذہب و مسلک شریک ہوں گے اور مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے شانہ بشانہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی مظالم کے خلاف موثر آواز بلند کریں گے۔............
/169