ابنا: عراق کے صدر جلال طالبانی نے شام کے صدر بشار اسد کو ایک خط بھیج کر کہا ہے کہ عراق بیرونی سازشوں کے مقابل شام کی حمایت کرتا ہے۔ ادھر عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح فیاض نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کرکے انہیں صدر طالبانی کا خط دیا ہے ۔ شام میں حالیہ مہنیوں میں عوام نے پرامن مظاہرے کرکے سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے لیکن بعض ممالک اپنے آلۂ کار عناصر کو مظاہرین کی صفوف میں شامل کرکے شام میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
ادھر لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے ایک بار پھر شام میں امن وسلامتی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عدنان منصور نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان شام میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک آج کے حساس حالات میں شام کی حمایت کرتا ہے۔ لبنان کے ایک جونير وزیر علی قانصو نے بھی کہا ہے ہے امریکہ نے شام کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں تیز کردی ہیں کیونکہ شام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے۔............. /169