ابنا: عراقی قبائل کے سرداروں اورعوام نیزصوبہ دیالہ کےشہری اداروں نے ایک اجلاس میں عراق سےایم کےاو دہشتگرد گروہ کوجلدسےجلد ملک سےنکال باہرکرنےپرتاکیدکی ہے۔ صوبہ دیالہ کےقبائلی سرداروں کےاجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ دس لاکھ لوگوں کےدستخط لئےجائيں اور وہ حکومت کوپیش کئےجائيں تاکہ دہشتگرد گروہ منافقین کواس ملک سےباہرنکالنےکےلئےٹھوس اورفوری فیصلہ کیاجائے۔صوبہ دیالہ کی اشرف چھاؤنی ہی دہشتگردگروہ ایم کےاو کااڈہ ہے ۔ اشرف چھاؤنی کی وجہ سےصوبہ دیالہ متعدد مسائل کاشکارہے جس میں اس علاقےمیں بڑھتی ہوئي بدامنی سب سےبڑا مسئلہ ہے۔ایم کےاو دہشتگرد گروہ نےانیس سواسی میں اشرف چھاؤنی قائم کرکےعراق میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔ گذشتہ پچیس برسوں کےدوران ایم کےاو نےعراق کےسابق ڈاکٹیٹرصدام سےتعاون شروع کیا اوراس کاتختہ الٹنےکےبعد امریکہ،بعث پارٹی اورالقاعدہ کےساتھ تعاون کرتےہوئےعراق میں بےشمارجرائم کاارتکاب کیا۔اشرف چھاؤنی کےتقریباپینتیس سو افراد گذشتہ برسوں ميں عراقی حکومت پردباؤ ڈالنےکےلئےامریکہ کاآلہ کاربنےہوئےہيں۔اگرچہ دوہزارنو کے آغاز سےامریکہ نےاشرف چھاؤنی کی سیکورٹی عراقی حکومت کےسپرد کردیا لیکن امریکہ عراق پرمسلسل دباؤ ڈال رہاہے کہ وہ منافقین کوعراق میں ہی رکھے۔جبکہ بغداد حکومت نےایم کےاو کوعراق سےنکلنےکےلئےڈیڈلائن مقررکررکھی ہے۔عراقی حکام نےایم کےاو کواس سال کےآخرتک عراق سےنکلنےکاوقت دیاہے اس بیچ مغربی حکومتوں سمیت بہت سی ممالک نہ صرف یہ کہ اپنےملک میں ایم کےاو کوقبول کرنےکےلئےتیار نہيں ہوئے بلکہ عراقی حکام سےچاہتے ہیں کہ وہ ایم کےاو کواپنےہی ملک ميں رکھیں۔مغربی حکومتوں کاکہناہےکہ وہ ایم کےاو کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پراپنےیہاں رہنےدیں لیکن یہی مغربی حکومتیں اس گروہ کوبلیک لسٹ میں رکھےہوئےہيں اورانھیں دہشتگرد سمجھتی ہیں اوراس کےباوجود عراق پردباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ ایم کےاو کوملک سےباہرنکالنےکاخیال ترک کردیں۔اس طرح کےدباؤ کےباوجود حکومت بغداد نےاشرف چھاؤنی کوختم کرنےکےلئےکچہ اقدامات کئےہيں ۔ایک عراقی عدالت نےاپنےایک فیصلےمیں ایم کےاو دہشتگروہ کوحکم دیاہےکہ وہ پانچ ہزارہیکٹیرزرعی زمین،جوگذشتہ پچـیس برسوں سے اس کےقبضےمیں ہے ان کےعراقی مالکین کوواپس کرے۔ایم کےاو گروہ کےبعض سرغنوں اوربعض اہم دہشتگردوں کی گرفتاری کاحکم عراقی حکومت کےدوسرےاقدامات ہيں جواس نےاشرف چھاؤنی کےدہشتگردوں کےسلسلےمیں کئےہیں۔اس وقت عراقی عوام کاایک اہم مطالبہ جس پر وہ جلدسےجلدعمل درآمد چاہتےہیں دہشتگرد گروہ ایم کےاو کےمجرموں کو عدالت کےحوالےکرناہے ۔............
/169