ابنا: شام اور اس کے قائد سے عشق کے زير عنوان منعقدہ اس اجتماع ميں مختلف سماجي طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے اپنے ہاتھوں ميں ملک کا قومي پرچم اٹھا کر صدر بشار اسد کي جانب سے پيش کي جانے والي سياسي اصلاحات کي حمايت کا اعلان کيا اور ملک کے داخلي امور ميں غير ملکي مداخلتوں کي مذمت کي اس اجتماع ميں بہت سے روس کے بھي سياستدانوں، فنکاروں اور يونيورسٹي سے وابستہ افراد نے شرکت کي ـ
روس ميں اقليتي ادارے کے نائب سربراہ آنتوان آرالکيان نے اس موقعے پر کہا کہ شام کے خلاف غير ملکي تشہيراتي مہم عوام کے اتحاد پر ضرب لگانے اور ملک ميں فتنہ پھيلانے کے مقصد سے پوري شد و مد سے جاري ہےـ
دمشق کے يرموک کيمپ ميں مقيم فلسطيني پناہ گزينوں نے بھي حکومت شام کي اصلاحات کي حمايت اور بيروني مداخلتوں کو ناقابل قبول قرار ديا۔............
/169