21 اگست 2011 - 19:30

عرب ذرائع کے مطابق فلسطینی علاقہ الخلیل پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 55 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اخـبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی علاقہ الخلیل پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 55 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر پلاسٹک کی گولیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 55 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے ایک رہنما محمود القواسمی کے گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ہے۔جبکہ القواسمی صہیونیوں کی قید میں ہیں۔..............

/169