ابنا: انہوں نے ان خیالات کا اظہار رمضان المبارک کے دورا ن منعقدہ مختلف تربیتی نسشتوں سے خطاب ے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ بعض استعماری و استکباری قوتیں اپنے مفادا ت کے لیے اسلامی احکام کی غلط تشریح کر رہی ہیں اور سادہ لوح عوام ان کی سازشوں کا نشانہ بن رہے ہیں عصر حاضر میں اسلام کو اس کی حقیقی روح کے مطابق پہچاننے کی ضرورت ہے ،ہم اس اسلام کے پیروکار ہیں جو اسلامی حکومت کے لیے جدو جہد کو اپنا ہدف قرار دیتا ہے اور ہر میدان میں اسلامی معاشرے کی رہبری کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ تما انبیائے کرام کی زندگی اسی جدوجہد سے عبارت ہے، عصر حاضر میں امام خمینی جو حقیقی مجدد اسلام تھے، نے بھی اسی اسلام کے پیغام کو عام کیا ، ، علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم فکر خمینی کے حامل اور اس پاکیزہ فکر کی ترویج کرنے ولوں میں شامل ہیں ، انہوں نے کہ علمائے کرام اور خطباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو اسلام کی اجتماعی جدوجہد کی طرف متوجہ کریں۔ دریں اثنا ٹیکسلا اور بھلوال میں ایام شہادت امیر المومنین کے حوالے سے منعقدہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے کہا ہماری مساجد اور امام باگاہیں آباد ہیں صرف اجتماعی میدان میں فعالیت کی ضرورت ہے ، اس ضمن میں ملت کے تمام طبقات کے ذمہ دار افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔.............
/169