19 اگست 2011 - 19:30

دنيا کے مختلف ملکوں کي طرح يہاں اسلامي جمہوريہ ايران ميں بھي مومنين نے شب بيداري کرکے ماہ مبارک رمضان کي شب انيس ميں اعمال شب قدر انجام دئے۔

ابنا: ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں ميں مسلمان مرد وخواتين نے مساجد اور امام بارگاہوں ميں اجتماعي طور پر اعمال شب قدر انجام دئے اور ہرطرف سے دعا ومناجات کي آوازيں پوري رات سنائي ديتي رہيں -

سوگوارمومنين نے اسي طرح مولائے متقيان حضرت علي ابن ابيطالب عليہ السلام کي شب ضربت کي مناسبت سے مجالس سوگواري برپا کرکے تاريخ کے پہلے شہيد محراب حضرت علي عليہ السلام کي مظلوميت پر اشک ماتم بہائے اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مشہد مقدس ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے حرم مطہر اور قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کے حرم مطہر ميں منعقدہوئے جہاں زائرين اور سوگواروں کي ايک بڑي تعداد نے خدا وندعالم کے حضور راز ونياز کرنے کے ساتھ مولائے کائنات کا غم منايا -

نجف اشرف سے اطلاعات ہيں کہ مولائے متقيان کے حرم مطہر ميں سوگوار مومنين کي بہت بڑي تعداد نے اعمال شب قدر انجام دينے کے ساتھ ساتھ جناب امير کي مظلوميت پر آنسو بہائے اور پوري رات نوحہ و ماتم کاسلسلہ جاري رہا ہے اس مناسبت سے نجف ميں سيکورٹي کے انتظامات انتہائي سخت کردئے گئے ہيں -

صبح ضربت کے موقع پر مسجد کوفہ ميں مجالس عزا کا خاص اہتمام کيا گيا جہاں آپ کے سر مبارک پر ضربت لگائي گئي تھي -

دنيا کے ديگر ملکوں سے بھي اطلاعات ہيں کہ مسلمانوں نے ماہ مبارک رمضان کي شب انيس کے اعمال بجالانے کے ساتھ ساتھ مولائے کائنات کے ايام شہادت کي مناسبت سے مجالس سوگواري و سينہ زني اور نوحہ خواني کي -

پاکستان اور ہندوستان کے بھي تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبہ جات ميں اعمال شب قدر انجام دينے کے ساتھ ساتھ سوگوار مومنين نے وصي رسول کے غم ميں مجالس سوگواري برپا کي اور آج نماز صبح کے بعد صبح ضربت کي مناسبت سے جلوس ہائے عزا برآمد کئے۔

..............

/169