18 اگست 2011 - 19:30

کوئٹہ..... کوئٹہ کے قریب نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے پانچ آئل ٹینکر زکو نذرآتش کردیا گیا .

ابنا: ذرائع کے مطابق کراچی سے افغانستان میں متعین نیٹو فورسز کے لئے تیل سپلائی کرنے والے پانچ ٹینکرز کو نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے قریب تیرہ میل کے علاقے میں آگ لگادی ،جس کے نتیجے میں پانچوں ٹینکرز تباہ ہوگئے.حملہ آور ٹینکرز کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دن کے اوقات میں نیٹو ٹینکرز کو آگ لگانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

.............

/169