ابنا: آیت اللہ جنتی نے فرمایا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی قدس سرہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو یوم قدس قراردیا ہے اور روز قدس وہ دن ہے جب سارے مسلمان ایک ہوکر صہیونی ریاست کے خلاف آواز اٹھاتےہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ روز قدس نے اقوام عالم کو امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف آگاہ کیا ہے اور اس طرح صہیونی ریاست بدترین دور سے گذر رہی ہے۔
آیت اللہ جنتی نے صومالیہ کی بحرانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک اور بین الاقوامی ادارے صومالیہ کے قحط زدہ عوام کو نطر انداز کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ صومالیہ کو نظر انداز نہ کریں اور اس ملک کے عوام کی مدد کریں۔ خطیب جمعہ تہران نے دہشتگرد گروہ پژاک کے خلاف سپاہ پاسداران کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ سپاہ پاسداران کی ٹھوس کاروائيوں سے ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر امن بحال ہوگيا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کےخلاف جاری مقدمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آل سعود اور لیبیا کےڈکٹیٹر کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ۔آیت اللہ جنتی نے کہا کہ سعودی عرب اور لیبیا سمیت دیگر ڈکٹیٹر بھی حسنی مبارک کے انجام کو ہی پہنچیں گے۔ ............
/169