ابنا: کابل پولیس چیف حشمت اللہ استانک زئي کے مطابق آج کابل میں برطانوی کونسلیٹ کے علاقے میں پانچ بم دھماکے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اھلکار، دو پولیس والے، چار غیر ملکی شہری، چار شہری، اور طالبان کے تین جنگجو مارے گئےہیں۔ طالبان نے برطانوی کونسلیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اور دعوی کیا ہےکہ طالبان حملہ آوروں نے کونسلیٹ کے گيٹ کو بموں سے اڑا دیا اور اندر داخل ہوکر دسیوں غیر ملکیوں کوہلاک کردیا۔ برطانوی کونسلیٹ پر یہ حملہ آج افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہوا ہے۔ افغانستان کو انیس اگست کو برطانوی سامراج سے آزادی ملی تھی۔............
/169