ابنا: وزيرخارجہ علي اکبر صالحي نے بدھ کي رات ماسکو ميں مقيم ايرانيوں سے خطاب ميں کہا کہ مختلف ميدانوں ميں ايران کي شاندار کاميابيوں اور ساتھ ہي علاقائي اور عالمي سطح پر رونما ہونےوالي تبديليوں کي وجہ سے ايسے حالات پيدا ہوئے ہيں کہ روس ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزيد فروغ دينے کا خواہشمند ہے -
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے ايران کے خلاف امريکا اور اس کے اتحاديوں کي يکطرفہ پابنديوں اور دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے ان پابنديوں کو غنيمت جان کرانہيں بہترين مواقع ميں تبديل کرديا انہوں نے کہا کہ ايران کے عوام اور حکام کي انہيں تدبيروں کي ہي بدولت آج ايران اسلامي، پوري قوت اور سربلندي کے ساتھ منہ زور طاقتوں کے مقابلے ميں ڈٹا ہوا ہے -واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ اپنے روسي ہم منصب کي دعوت پر منگل کو ماسکو پہنچے تھے.............
/169