17 اگست 2011 - 19:30

اسلامی تعاون تنظیم کی ایکزیکٹیوکمیٹی نےاسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیاد پرسومالی کےعوام کی مدد پرمبنی موقف کوسراہاہے۔

ابنا: ایران کےوزیرخزانہ شمس الدین حسینی نےبدہ کےدن ترکی کےشہراستانبول میں اس شہرمیں سومالیہ کےحالات اوراس ملک کےقحط زدہ عوام کی مددکےلئے اسلامی تعاون تنظیم کی ایکزیکٹیوکمیٹی کےاجلاس کےبارےميں کہاکہ اس اجلاس کےاعلامیےمیں سومالیہ کےعوام کی ایران کی جانب سے برمحل امداد کوسراہا۔حسینی کےمطابق استانبول اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایکزیکٹیوکمیٹی کےرکن ممالک کےدرمیان سومالیہ کےقحظ زدہ عوام کی امداد رسانی پراتفاق تھا اور اسےاس اجلاس کےاہم ثمرات ميں شمارکیاگیا۔استانبول اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایکزیکٹیوکمیٹی کےاجلاس میں ذخائرکےصحیح استعمال نیزقوموں کےدرمیان اس کی منصفانہ تقسیم پرتاکیدکی گئ اوراعلان کیاگیاکہ بعض مغربی ممالک کی جانب سےذخائرکابےدریغ استعمال، سومالیہ میں انسانی المیےکاباعث بناہواہے۔بدہ کوہونےوالااستانبول اجلاس،سومالیہ کی تازہ ترین صورت حال اوراس ملک کےقحط زدہ عوام کی لازمی مدد کےلئےمنعقد ہوا۔جیساکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرخزانہ نےاستانبول اجلاس میں اعلان کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نےسومالیہ کوانسانی ہمدردی کی مدد بھیجنےمیں پیشقدمی دکھاتےہوئےاس سلسلےمیں اہم قدم اٹھائےہیں اورکسی حدتک سومالیہ کےعوام کےسلسلےمیں اپنےانسانی فریضہ پرعمل کیاہے۔ایران کےانسان دوست عوام نےہمیشہ مشکل حالات میں دوسری قوموں کاساتھ دیاہے اوراس وقت سومالیہ کےقحط زدہ عوام کی بھی مدد کررہےہيں اور اس سلسلےمیں اس سال بائیس اگست کوسومالیہ کےعوام کےساتھ ایرانی عوام کی یکجہتی کادن قراردیاگیاہے۔رہبرانقلاب اسلامی کےدفترنےبھی ابھی حال ہی میں خشک سالی کےبحران میں شدت اورافریقہ بالخصوص سومالیہ میں قحظ کےبعد ایران کےعوام کودعوت دی ہےکہ رمضان کےماہ برکت ورحمت میں سومالیہ کےقحط زدہ عوام ، مسلمانوں کی مدد کےلئےآگےبڑھیں۔ایران چارمہینےپہلےسےسومالیہ کےعوام کوانسانی ہمدردی پرمبنی امداد بھیج رہاہے اب تک ایران ،ایک سوبیس ٹن پرمبنی انسانی ہمدردی کی امداد سومالیہ کےلئےروانہ کرچکاہے۔بظاہرایران کی ہلال احمرکمیٹی کےجنرل سکریٹری ظاہررستمی نےبدھ کےدن آئندہ ہفتوں ميں مزیدامدادی کھیپ روانہ کرنےکی خبردیتےہوئےکہاہےکہ وہ سومالیہ کےقحط متاثرین کےلئےدوسوٹن امدادی سامان بھیجےجانےکےلئےتیارہے۔سومالیہ کےلئےایرانی امداد میں اضافہ کےساتھ ہی ایران کےوزیرخارجہ علی اکبرصالحی،انسانی واسلامی یکجہتی کےتناظرمیں جلد ہی موگادیشوجائیں گےاورصالحی کےدورہ سومالیہ کےموقع پرایران کی جانب سےسومالیہ کےعوام کےلئےبڑےپیمانے پرامداد سومالیہ کےحکام کےحوالےکی جائےگی۔ .............

/169