17 اگست 2011 - 18:25

علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پورے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں 26 اگست 2011 ء جمعة الوداع کے موقع پر ''عالمی یوم القدس '' منائے جائے گا ۔

ابنا: مرکزی  سیکریٹری اطلاعات سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کے مطابق عالم اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی اور صہیونی تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور مظلوم فلسطینی' لبنانی  دنیا بھر کے مستضعف مسلمانوں کے ساتھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حسب سابق امسال بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں یہ دن انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر میں قدس سیمینارز، احتجاجی ریلیاں اور جلوس اور احتجاجی پراگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی القدس کمیٹی اسلام آباد راولپنڈی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ایک بڑی احتجاجی ریلی دن  2 بجے  میلوڈی چوک سے آبپارہ تک برآمد کی جائے گی جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران'  علمائے کرام، سیاسی شخصیات ،طلباء تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت کریں گے۔
سکندر گیلانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چونکہ قبلہ اول عالم اسلام کی مشترکہ میراث ہے لہذا عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی جلوسوں اور ریلیوں میں بلاتفریق مسلک و مکتب بڑی تعداد میں عوام شریک ہوتے ہیں۔ امن و امان کے ذمہ دار اداروں کو چاہیے کہ وہ ان جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں.

 ............

/169