15 اگست 2011 - 19:30

مراکش میں عوامی انقلاب و احتجاج کے پیش نظرشمالی افریقی ملک مراکش کے حکمران شاہ محمد نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: عوامی انقلاب و احتجاج کے پیش نظرشمالی افریقی ملک مراکش کے حکمران شاہ محمد نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مراکش کے شاہ نے اگلے سال ستمبر کے بجائے رواں سال نومبر ہی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق سیاسی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ 11 نومبر انتخابات کی مجوزہ تاریخ ہے۔ گزشتہ ماہ ایک ریفرنڈم کے ذریعے منظور کی گئی آئینی اصلاحات کے تحت شاہ محمد نے اپنے کچھ اختیارات منتخب حکومت کو سونپنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مراکش کی موجودہ شاہی حکومت عرب دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کرنے والی حکومت ہے۔ عرب ممالک میں عوامی اسلامی بیداری کا سلسلہ جاری ہے جس سے امریکہ نواز عرب بادشاہتوں کو زبردست خطرہ لاحق ہے۔
............... 
/169