ابنا: آج کے دن ان مجاہدین آزادی کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے برصغیر کی تاریخ کا رخ موڑ دیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے ایک نیا ملک نمودار ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج یوم آزادی مناتے ہوئے ہم پر لازم ہے کہ ان شہیدوں کو فراموش نہ کریں جنہوں قیام پاکستان
کے لیے اپنی جان ومال کا نذرانہ پیش کیا ، آج کے روز ہمیں شہدا ء کے خون کے وارث کی حیثیت سے ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مردانہ وار جہدو جہد جاری رکھنے کا عہد کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم بم دھماکوں کی آوازوں اور خوف ہراس کی فضا مین یوم آزادی منا رہے ہیں ،آج ہمیں عزیز کو استعمار کے خونیپنجوں سے آزاد کرانے کا عہد کرنا ہو گا۔..............
/169