اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں سمیت بحرین میں مقیم منصف اور حریت پسند انسانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ انسانی حقوق پر آل خلیفہ کے حملوں اور انسانیت کے خلاف اس کے جرائم پر مبنی رپورٹس، تصویریں، دستاویزات اور آنکھوں دیکھا حال اس ویب بیس میں روانہ کریں۔ الوفاق نے اعلان کیا کہ بحرینی ڈاکٹر "سعید السماہیجی" اس وقت آل خلیفہ کے اذیتکدوں میں تشدد اور مشقتیں برداشت کرکے صحت کے حوالے سے خطرناک صورت حال سے دوچار ہے اور ان کو جان کا خطرہ ہے اور اگر دکھی انسانیت کے علاج معالجے میں تشدد کا شکار ہونے والے اس ڈاکٹر کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمامتر ذمہ داری آل خلیفہ حکومت پر ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔
/110