ابنا: پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ ماڈل ٹائون سے رات ساڑھے تین بجے نامعلوم افراد نے امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ پینسٹھ سالہ امریکی شہری جسٹن وارنر کو اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے وہاں موجود سکیورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق اغوا کنندگان کی تعداد بارہ سے پندرہ تھی جو سحری دینے کے بہانے آئے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حساس اداروں کے اعلی افسران کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہور موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے امریکی قونصل خانے نے اپنے شہریوں کو نقل حرکت محدود کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری چھ سات سال سے یہاں رہائش پذیر تھا۔ ایس ایس اپی انویسٹی گیشن عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور بہت جلد حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔.............
/169