12 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے انقلابیوں نے شمال مغربی لیبیا کے شہر تورغہ کے ایک بڑے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق لیبیا کے انقلابیوں نے مصراتہ کے جنوب میں چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تورغہ شہر کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے اس ملک کے ڈکٹیٹر قذافی کے ایجنٹوں کو اس سے باہر نکال دیا اور اس شہر کے بڑے حصے پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔انقلابیوں نے اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد لیبیا کے سبز جھنڈے کو جو قذافی کا جھنڈا ہے، نذرآتش کردیا اور خوشیاں منائیں۔لیبیاکےانقلابیوں نے پندرہ مئی سے طرابلس کےمشرق میں دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر مصراتہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ ادھر تیل سے مالامال علاقے بریقہ میں ڈکٹیٹرقذافی کےایجنٹوں کےساتھ جھڑپ میں گیارہ انقلابی ہلاک ہوگئے ہيں ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیل سے مالا مال شہر بریقہ پر قبضہ کے لئے انقلابیوں اور قذافی کے ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گیارہ انقلابی جاں بحق اورتقریبا پچاس دیگر زخمی ہوگئے ہيں ۔لیبیا کے انقلابیوں نے بریقہ سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک رہائشی علاقے پرکنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انقلابیوں کو توقع ہے کہ بریقہ پر کنٹرول حاصل کر کے وہ قذافی کے ایجنٹوں کےساتھ جنگ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لیں گے۔بریقہ پر کنٹرول کے بارے میں متضاد خبریں مل رہی ہیں ۔ لیبیا کے انقلابیوں کے ترجمان محمد الرجالی نے کل کہا تھا کہ انقلابیوں نے تین ہفتے کی جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر شہر بریقہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔.............

/169