ابنا: پولیس کے مطابق جیل عملہ دو قیدیوں کو سنٹرل جیل سے طبی معاینہ کے لئے یونی ورسٹی کیمپس میں واقع ڈینٹل اسپتال لے کر آئے تھے۔ پولیس کے مطابق واپسی پر جیل عملہ جونہی اسپتال سے نکلے تو یونی ورسٹی روڈ پر تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو پولیس اہل کار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خیبرٹیچنگ اسپتال میں چل بسا۔مسلح افراد دو قیدیوں ندیم عباسی اورنقیم شاہ چھڑا کر فرار ہوگئے۔ .............
/169