8 اگست 2011 - 19:30

شام سے شائع ہونے والے اخبار الوطن نے شام کے نام سعودی عرب کے بادشاہ کے پیغام کو امریکہ کادھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔

ابنا: اخبار الوطن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ شام کے لیے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا پیغام ملت شام کے لیے حیران کن تھا۔اس اخبار کے مطابق شاہ عبداللہ کا پیغام امریکہ کے دھمکی آمیز پیغام سے زیادہ مشابہت رکھتا تھا کیونکہ اس میں شام میں رونما ہونے والے واقعات کی حقیقت کو کہ جو اس ملک کے خلاف سازشوں کی عکاسی کرتی ہے، نظرانداز کیا گياہے۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اس پیغام میں ان دہشت گرد گروہوں کی جانب کہ جو شام کے عرب اور اسلامی اتحاد کو ختم کر دینا چاہتے ہیں اور ان گروہوں کی طرف بھی کوئي اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ جو دہشت گردوں کو ہتھیار اور رقم فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ ان میں سے بعض دہشت گرد سعودی عرب کے حمایت یافتہ افراد کے حکم سے شام میں دہشت گردی کی کارروائياں انجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب شام کے بحران کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان کے بعد سعودی عرب کویت اور بحرین نے دمشق سے اپنے سفیروں کو صلاح و مشورے کے لیے واپس بلا لیا ہے۔ اخبار الوطن کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے سعودی عرب کویت اور بحرین کے اقدام کو واشنگٹن کے لئے باعث مسرت قرار دیا ہے جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے ترجمان مائیکل مین نے بھی کہا ہے کہ یورپی یونین شام میں تشدد کی مذمت میں سعودی عرب کے تعاون کوسراہتی ہے اور اس ملک کا موقف شام پر دباؤ میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اخبار الوطن نے لکھا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے کہنے پر شام کے خلاف اس موقف کا اظہار کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے فیصلہ ساز مراکز پر مغرب کا کنٹرول ہے اور ان ممالک نے اپنے اقدام سے ظاہر کر دیا کہ وہ جمہوریت اور آزادی کے لیے نمونۂ عمل نہیں ہیں اور وہ شام پر تنقید نہیں کر سکتے۔...............

/169