8 اگست 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کرے گی۔

ابنا: یمن کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ عزالدین سعید الاصبحی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سرکاری اور غیرسرکاری افراد کے ساتھ ملاقاتیں کر کے، صنعا تعز اور عدن میں احتجاجی مظاہروں کو دیکھ کر اور یمن کی دسیوں سیاسی اور سماجی شخصیتوں سے ملاقات کر کے آئندہ ہفتے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کرے گي۔
انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس کمیٹی کی رپورٹ منصفانہ ہو گی اور اس میں یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال کی حقیقی تصویر پیش کی جائے گی اور یہ ثابت کر سکے گی کہ یمن کے عوام کے اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، اجتماعی سزاؤں ، ایذاؤں اور قتل کی سطح پر ایک حقیقی المیے کا سامنا ہے۔ یاد رہے یمن کے عوام رواں برس کے آغاز سے علی عبداللہ صالح کی آمرانہ حکومت کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ علی عبداللہ صالح کی فوج اور حامیوں کے ہاتھوں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن کےعوام علی عبداللہ صالح اور انکی حکومت کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
..............

/169