6 اگست 2011 - 19:30

افغانستان کی پارلیمنٹ کے اراکین نے انٹرنیشنل کرائسس مینجمنٹ گروپ کی اس رپورٹ پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا امکان موجود ہے۔

ابنا: افغانستان کی پارلمنٹ نے کہا کہ کوئي بھی ادارہ پارلمنٹ کی منظوری کے بغیر افغانستان مین ایمر جنسی نافذ نہیں کرسکتا۔ یادرہے انٹرنیشنل کرائسس مینجمنٹ گروپ نے اعلان کیا ہےکہ اگر افغانستان کی پارلمنٹ اور حکومت کے اختلافات حل نہیں ہوتے ہیں تو صدر حامد کرزئي اس ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں۔ ادھر فارس نیوز نے افغانستان کی پارلمنٹ کے ایک رکن طاہر قدیر کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ صدر اسی وقت ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہے جب اسے پارلمنٹ کی حمایت حاصل ہو۔.............

/169