ابنا: سید محمد حسینی نے گذشتہ روز تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں کو دی گئي افطار پارٹی میں کہا کہ اسلامی ممالک مشترکہ تہذیب اور متعدد اشتراکات کے حامل ہیں اور وہ اپنی ان توانائيوں سے استفادہ کرتےہوے مشترک دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ سید محمد حسینی نے کہا کہ اس وقت ہالی ووڈ میں اسلام اور مسلمانوں کو تشدد پسند ظاہر کرنے کےلئے دسیوں فلمیں بنائي جارہی ہیں۔ انہوں نے اسلامی ملکوں کے سفیروں سے کہا کہ ثقافتی اور ہنری وسائل و ذرایع سے استفادہ کرتےہوئے اسلام کاحقیقی چہرہ پیش کریں۔ انہوں نے قرآن کومسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا سبب قراردیا اور کہاکہ یہ آسمانی کتاب انسانوں کو ھدایت و سعادت اور سربلندی سے ہمکنار کرنےوالی کتاب ہے۔ ............
/169