ابنا: قاہرہ سے موصول ہونے والي خبروں ميں کہا گيا ہے کہ فتح تحريک کي مرکزي کميٹي کے رکن عزام احمد اور حماس کے سياسي شعبے کے نائب سربراہ موسي ابومرزوق نے اپني اپني تنظيموں کے وفود کي قيادت کي -
ان دونوں رہنماؤں نے وفود کي ملاقات سے قبل ايک عليحدہ ملاقات بھي کي جس ميں قومي آشتي کے مذاکرات کي راہ ميں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے طريقوں کا جائزہ ليا گيا - فلسطين کے دونوں گروہوں نے اس ملاقات ميں مختلف مسائل منجملہ سياسي قيديوں کي رہائي ، پي ايل او اور قومي وفاق کي حکومت کے آئندہ وزير اعظم کے بارے ميں بھي بات چيت کي -واضح رہے کہ فلسطين کے دونوں گروہ فتح اور حماس مصر کي ثالثي سے اب تک مذاکرات کے کئي دور انجام دے چکے ہيں ليکن ابھي تک کسي نتيجے پر نہيں پہنچ سکے ہيں .............
/169