5 اگست 2011 - 19:30

عراقي شہريوں نے مظاہرہ کرکے ايک بار پھر اپنے ملک سے غاصب قوتوں کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا ہے -

ابنا: بغداد سے ہمارے نمائندے نے خبردي ہے کہ عراقي شہريوں نے دارالحکومت بغداد ميں التحرير اسکوائر پر اجتماع کرکے عراق سے غاصب امريکي فوج کے انخلا کا مطالبہ کيا مظاہرين نے عراق کے اقتدار اعلي کے تحفظ کے سلسلے ميں اپنے پختہ عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عراق ميں امريکي فوج کي موجودگي کي ہر حال ميں خواہ وہ کسي بھي بہانے سے مخالفت کي جائے گي-مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ بغداد واشنگٹن معاہدے کي رو سے امريکي فوج کو سال رواں کے آخرتک عراق سے نکل جانا ہوگا -دريں اثناعراقي پارليمنٹ ميں سلامتي اور دفاعي کميٹي کے سربراہ نے زور ديا ہے کہ ملک کي پارليمنٹ امريکہ سميت کسي بھي ملک کے فوجيوں کو عراق ميں رہنے کے لئے قانوني تحفظ نہيں دے گي - حسن السنيد نے کہا ہے کہ امريکي فوجيوں نے ، عراق کي طرف سے باضابطہ مطالبہ کے بغير اس ملک پر حملہ کيا ہے - انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد صدام کے آمرانہ نظام سے نجات اور جمہوري حکومت کي تشکيل تھا اور اب يہ مقصد پورا ہو چکا ہے اور عراق کي خود اپني مسلح فوج ہے جو ملک کے دفاع اور امن و امان کي برقراري کي توانائي رکھتي ہے اسي لئے ملک ميں امن و سلامتي کے لئے کسي بھي غير ملکي فوجي کي ضرورت نہيں ہے در ايں اثنا عراق ميں تعنيات امريکي فوجيوں نے ايک بچے کو قتل کر ديا ہے -پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق غاصب امريکي فوجيوں نے صلاح الدين صوبے ميں ايک آپريشن کے دوران ايک بچے کو مار ڈالا - اس آپريشن ميں ايک پوليس اہل کار بھي مارا گيا ہے -.............

/169