4 اگست 2011 - 19:30

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے لکھا ہےکہ امریکی حکومت کا قرضوں کا بحران عالمی سطح پر امریکی تسلط کے خاتمے کی علامت ہے۔

ابنا: ڈیلی ٹیلیگراف نے امریکی حکومت کے قرضوں کے بحران اور اس بحران کو حل کرنے کے لئے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کا یہ بحران امریکی تسلط کے خاتمے کا ثبوت ہے اور یہ صرف مالی بحران کی بناپر نہیں ہے بلکہ امریکہ سفارتی اور فوجی لحاظ سے بھی زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ڈیلی ٹیلیگراف نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ امریکہ اب دیوالیہ ہو رہا ہے کیونکہ اس کے پاس افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کو تنخواہ دینے کا پیسہ نہیں ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ نئے جیو اسٹراٹیجیک حقائق سے روبرو ہو رہا ہے اور اب وہ سپر پاور کہلانے کے لائق نہیں ہے۔برطانیہ کا یہ اخبار لکھتا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کی بنیادی وجہ مالی بحران ہے ۔اس وقت امریکہ کو ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین بجٹ خسارے کا سامنا ہے اور حکومت امریکہ کے قرضے چودہ اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔.............

/169