ابنا: مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن تفسیرقران کریم کی نشست میں جو شبستان امام خمینی رہ حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام قم میں منقعد ہوئی ماہ مبارک رمضان کی مبارک دیتے ہوئے روزہ سے متعلق ایات کی تفسیر کی ۔
انہوں نے ایات قران کریم کے حوالے سے روزہ رکھنا ماہ مبارک رمضان کی خصوصیتوں میں سے بیان کرتے ہوئے روزہ کے اثار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : یہ نماز کی طرح ایک الھی وظیفہ ہے جو تمام انبیاء الھی کے دور میں موجود تھا ۔
اس مرجع تقلید نے تاکید کی : ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کا مقصد وجود انسان میں تقوی الھی کا احیاء ہے اگر رمضان کے اخر میں ھم نے دیکھا کہ میرا وجود مظھرتقوی الھی ہے تو ھمیں جان لینا چاھئے کہ ھمارا روزہ واقعی روزہ تھا ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا : تقوی خدا کا خوف دل میں پیدا کرنا ہے انسان ھر حال میں خدا راضایت کو ملحوظ نظر رکھے اور جس انسان کے نزدیک خدا کی رضایت اھم نہ وہ بے تقوی انسان ہے ۔
................
/169