ابنا: مذکور پارٹی کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل کے پیچھے غاصب اسرائیل کی جاسوس تنظیم موساد کا ہاتھ ہے۔ اس ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ غاصب اسرائيل کے ایک خفیہ سرکاری ذریعہ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ایرانی سائنس دانوں کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہی ہے۔ ملیشیا کی جماعت اسلامی کی ویب سائٹ نے لکھا کہ ایران کے ساتھ اسرائیل کی دشمنی اور ایران کے خلاف اسرائيل کے اقدامات کے سلسلے میں موساد ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ نے ایران کے ایک سائنس داں شہید داریوش رضائی نژاد کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے یہ پہلا حملہ تھا جس کا منصوبہ ایران کے خلاف موساد کے نئے سربراہ نے بنایا تھا۔ اس ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ایرانی سائنس دانوں پر موساد کے سلسلہ وار قاتلانہ حملے ایران کو طاقتور ہونے سے روکنے کی موساد کی ایک کوشش ہے۔.............
/169