ابنا: محکمہ سوئی گیس حکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی تمام صنعتوں کو گزشتہ روز صبح 6 بجے سے گیس کی سپلائی بند ہے جو جمعے کی صبح 6 بجے بحال کردی جائے گی۔ جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو آج سے تین روز کے لئے گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔ سی این جی کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی بندش کی پابندی کو ختم کیا جائے۔
..............
/169