ابنا: الطاف حسین نے جولندن مین مقیم ہیں کہا ہے کہ کراچی کے حالات کے پیش نطر عوام کو کھانے پینے کی چيزوں کا ایک مہینے کا ذخیرہ کرلینا چاہیے ۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت کراچی میں غذائي اشیا مہنگے داموں مل رہی ہیں لیکن عوام قیمت پرتوجہ کئےبغیر اشیاء خور و نوش ذخیرہ کرلیں۔ متحدہ قومی مومنٹ کے صدر نےگذشتہ روز سےحکومت پاکستان کو کراچی کے حالات پرقابو پانے کےلئے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کوبھی ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنےکےلئے آمادہ ہوجانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے حکومت اور سکیورٹی اداروں کو وارننگ کے بعد بھی کراچی کے حالات میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئي ہے اور انسداد دہشتگردی فورسس نیز سکیورٹی ادارے شہرکے حالات پرقابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہےکہ کراچي میں گذشتہ تین دنوں میں ٹارگٹ کلنگ میں چالیس سے زائد افراد مارے جاچکےہیں۔
.............
/169