1 اگست 2011 - 19:30

کابل…شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش حملے میں تین پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے۔

ابنا: غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ قندوز میں واقع ایک پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے دفتر کے باہر نامعلوم خودکش حملہ آور نے اپنی کار کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی گارڈز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دس افراد زخمی ہوگئے ۔خود کش حملے سے پہلے حملہ آوروں اور گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مقامی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ 
.............

/169